لاہور : آندھی اور بارش میں حادثات، ویڈیو

اسرار خان بیوروچیف لاہور

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں  آندھی اور بارش کے دوران درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں اور پھر بارش شروع ہوگئی، برسات سے موسم کچھ دیر کیلئے خوشگوار ہوگیا، آندھی کے دوران مال روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر درخت گرنے کے واقعات پیش آئے۔

لاہور: آندھی اور بارش سے تباہی

Posted by Zabar News on Wednesday, July 15, 2020

منڈی بہاؤ الدین، گجرات ، اسلام آباد، کشمیر ، کوٹلی، چراٹ ، کالام ، سیدو شریف، بنوں ، گلگت بلتسان کے علاقے گوپس میں بھی بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے  اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا،  زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو