کراچی : بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں اتوار سے منگل تک بارش کا امکان ہے ، کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی میں نرمی کی پیش گوئی کردی، کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، بدین ، سانگھڑ ، میرپورخاص ، تھرپارکر ، عمرکوٹ ، جامشورو اور دادو میں اتور سے منگل تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پیر اور منگل کو موسلادھار بارش سے کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ حکام نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں منگل تک وقفے وقفے سے آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔

بلوچستان کے مشرقی علاقوں ژوب ، بارکھان ، لورالائی ، موسیٰ خیل ، سبی اور کوہلو میں بھی ہفتہ سے پیر تک گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش سے پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر کے مقامی ندی نالوں اور پشاور ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو