کراچی : مزید بارش کی پیشگوئی

اعجاز امتیاز

کراچی میں بارش ابھی اور ہوگی، محکہ موسمیات نے آج پھر بادل برسنے کی پیش گوئی کردی۔ کل کی موسلادھار بارش کا پانی اب تک کئی علاقوں سے نہیں نکالا جاسکا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش صدر میں 41 ملی میٹر ہوئی تھی جبکہ مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تھا۔ پانی بھرنے کے بعد شارع فیصل ڈرگ روڈ پر انڈر پاس بند کرنا پڑا اور جگہ جگہ گاڑیاں خراب ہوئیں۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر بارش کے دوران بندوق والا بلڈنگ میں پارکنگ کی دیوار گرنے سے کروڑوں روپے کی 11گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں درخت اور پول گرنے کے واقعات ہوئے۔ بارش کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی اور کئی مقامات پر 12 گھنٹے بعد بحال ہوئی۔

ٹرینڈنگ

مینو