بختاور بھٹو کے منگیتر کون ؟ تفصیلات منظرعام پر

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے ہورہی ہے ، محمود چوہدری کون ہیں تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔

سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو کے ہونے والے منگیتر سے متعلق اوٹ پٹانگ خبروں کے بعد پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر سے متعلق مکمل تفصیلات شیئر گئی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر 2020 کو محمود چوہدری کے ساتھ ہوگی۔ محمود چوہدری محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں ، ان کا تعلق لاہور سے ہے۔ محمد یونس 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے ٹرانسپورٹ اور کنسٹرکشن کا کاروبار شروع کیا۔

بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں پیدا ہوئے اور 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ ان کی عمر 32 سال ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ابواظہبی میں حاصل کی اور ثانوی تعلیم برطانیہ میں مکمل کی۔ اس کے بعد وہ یونیورسٹی آف درھم میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے گئے۔ چوہدری فیملی متحدہ عرب امارات میں ہی مقیم رہے گی جہاں محمود چوہدری اپنے کنسٹرکشن ، فائنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سنبھالتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے محمود چوہدری کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی۔

بختاور بھٹو زرداری نے بھی پیپلزپارٹی کے بیان کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے نیک تمناؤں کے اظہار پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ لکھا کہ بدقسمتی سے تقریب کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے سے پہلے ہی لیک ہو گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ محمود چوہدری کا کسی امریکی خاندان سے تعلق نہیں جیسا کہ میڈیا پر بتایا جا رہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو