پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، خاتون نے خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑادی تھیں۔

فرض شناس پولیس اہلکار نے ہزارہ موٹروے چیک پوسٹ پر خاتون کی گاڑی کو روکا تھا جہاں اور بھی کئی گاڑیاں روکی گئی تھیں۔

خاتون طیش میں آگئیں، پہلے گاڑی کے اندر بیٹھے بیٹھے رکاوٹ ہٹانے کا حکم دیا پھر آپے سے باہر ہو کر نیچے اتر آئیں۔

پولیس اہلکار کو دھمکی دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گاڑی کو جانے کی اجازت نہ دی گئی تو وردی اتروا دوں گی تاہم پولیس اہلکار نے قانون کی بلادستی کو قائم رکھا ، اہلکار نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی کہ باقی تمام لوگ بھی قطار میں کھڑے ہیں وہ بھی انتظار کریں۔

خاتون نے برا بھلا کہتے ہوئے بیریئر ہٹا دیا اور ڈرائیور کو حکم دیا کہ گاڑی آگے بڑھاو۔ اس پر اہلکار گاڑی کے سامنے جا کھڑا ہوا تو خاتون نے ڈرائیور کو حکم دیا کہ اہلکار کو روند ڈالو۔

ڈرائیور کی ہمت نہ ہوئی تو خاتون خود ڈرائیونگ سیٹ پر جابیٹھیں تاہم پولیس اہلکار نے ڈرم رکھ کر راستہ روک لیا۔ جب خاتون نے تیز رفتاری سے گاڑی دوڑادی تو پولیس اہلکار اپنی جان بچاتے ہوئے ایک جانب ہوگئے۔
Nothing to say after watching this….#کرنل_کی_بیوی #ColonelKiBiwi pic.twitter.com/moTa2o7GYc
— Waseem Nabi (@wsm_nabi) May 20, 2020
So this video of a #ColonelKiBiwi has been doing the rounds on social media… I was wondering whether to blur the lady’s face out of respect, then realised that the video was shot & released by a law enforcement official… any anger maybe please directed at them not me. pic.twitter.com/27Wz6yrhUP
— Ovais Jafar (@ovaisjafar) May 20, 2020
یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی ہزارہ موٹر وے چیک پوسٹ پر بدسلوکی کی ویڈیو۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے واقعے کا فوری سخت نوٹس لے لیا! متعلقہ آفیسر کیخلاف فوراً ادارہ جاتی ضابطے کی کاروائی کا آغاز۔
بہت خوب ??
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش میں ہے۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) May 20, 2020
اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹوئٹ کیا اور دعویٰ کیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔