ملک میں سب سے بڑا ڈیم بنائیں گے، وزیراعظم

محمد صادق

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں غلط فیصلے کئے گئے، دریاؤں سے بجلی بنانے کے بجائے تیل کے استعمال کو ترجیح دی گئی، ملک میں سب سے بڑا ڈیم بنائیں گے، پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی بھرپور سہولتیں موجود ہیں۔

عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے کام کا افتتاح کردیا، انھیں منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی موجود تھے۔

چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں غلط فیصلوں سے صنعتی ترقی کو نقصان پہنچا، دریاؤں سے بجلی بنانے کے بجائے تیل سے بجلی بنانے کو ترجیح دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ مشکل فیصلے کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، چین کی مثال سب کے سامنے ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کے بعد شٹ ڈاؤن سے بے روزگاری بڑھی، وزیر اعلیٰ سے کہتا ہوں کہ ایس او پیز مرتب کرکے سیاحت کھولیں۔

ٹرینڈنگ

مینو