ویسٹ انڈیز کی ٹیم اور بی ایل ایم لوگو

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اگلے ماہ دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے دوران ایسی شرٹس پہنیں گے جن پر بلیک لائیوز میٹر لکھا ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کے دوران کھلاڑیوں کی شرٹ کے کالرز پر بی ایل ایم لوگو لگا ہوگا۔ کھلاڑیوں کو کوئی اور شرٹ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے بتایا کہ سیاہ فام افراد سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ان کا فرض ہے۔ یہ کرکٹ اور ویسٹ انڈیز ٹیم کیلئے تاریخی لمحہ ہے۔ نسل پرستی کے خلاف ڈوپنگ اور میچ فکسنگ معاملات کی طرح سنجیدگی دکھائی جانی چاہئے۔

امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل سیاہ فام جارج فلائیڈ سے اظہارِ یکجہتی اور نسل پرستی کے خلاف دنیا بھر میں بلیک لائیوز میٹرز تحریک زور پکڑتی جارہی ہے اور کرکٹ فینز بھی سیاہ فام افراد سے اظہارِ یکجہتی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ​

ٹرینڈنگ

مینو