بھارت پاکستان میں فرقہ واریت کا خواہشمند

محمد عثمان

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ  قوم متحد ہے اور فرقہ واریت پھیلانے کی بھارتی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ  نوازشریف سے متعلق وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

اسرائیل سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا، اسلام آباد ایسی فلسطینی ریاست کا حامی ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو اور 2 ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کو ہوا دینے کے پیچھے ہے۔ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارت جاسوس کلبھوشن کیلئے غیرملکی وکیل چاہتا ہے لیکن اسے بتادیا گیا ہے کہ وکیل صرف پاکستانی ہی ہوسکتا ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے، جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، اس پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو