جھولا جھولنا ہے ؟ پہلے ویڈیو دیکھ لیں

چین میں قدرتی پہاڑی کے کنارے پر 2 ہزار 300 فٹ بلند جھولا نصب کردیا گیا۔

اس جھولے کی ڈرون کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو  منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر ہی خوف طاری ہوجاتا ہے، یہ جھولا ابھی عوام کیلئے نہیں کھولا گیا اور منتظمین یہاں ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔

اس جھولے کی بلندی 328 فٹ (تقریبا 30 منزلہ عمارت کے برابر ) ہے ، گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس وقت 288 فٹ 8 انچ بلند جھولے کا ریکارڈ ہے۔

یہ جھولا جنوبی مغربی چین کے علاقے چونگ چن میں نصب کیا گیا ہے اور فی الحال اس کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔

آزمائش کی گئی تو کسی شخص میں بیٹھے کی ہمت نہ ہوئی ، اس لئے ڈمی بٹھا کر ٹیسٹ ڈرائیو کی گئی۔ جھولے میں بیٹھنے والا تقریبا 129 کلومیٹر فی گھںٹہ کی رفتار سے جھولا جھولے گا، اس میں ایک ساتھ 3 افراد بیٹھ سکیں گے اور خصوصی حفاظتی لباس پہننا ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو