رنگ کا کنگ ریٹائر، انڈر ٹیکر کی بہترین فائٹس

محسن رضا

معروف ریسلر انڈر ٹیکر نے 30 برس تک ریسلنگ کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ کو خیرآباد کہنے کا اعلان کردیا۔

دنیا کے خطرناک ترین پروفیشنل ریسلرز میں سے ایک مارک کالوے (انڈر ٹیکر) اب ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز کیلئے خطرہ نہیں رہے۔

اچھے اچھوں کو اٹھا اٹھا کر پختنے والے انڈر ٹیکر  نے 3 سال پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن وہ اس سال کے آغاز تک ایکشن میں نظر آئے اور ان کی آخری فائٹ اے جے اسٹائلز کے خلاف تھی۔

انڈر ٹیکر کی ریٹائرمنٹ کے اعلان نے اے جے اسٹائلز کو بھی افسردہ کردیا ہے۔

انڈر ٹیکر نے ڈبلیو ڈبلیو ای ڈاکومینٹری سیریز کی آخری قسط میں بتایا کہ وہ اب رنگ کو الوداع کہہ رہے ہیں کیونکہ یہی بہترین وقت ہے اور وہ نئے اسٹارز کو میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

6 فٹ 10 انچ قد کے مالک اندر ٹیکر کالج کے زمانے میں باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑی تھے لیکن پھر ریسلنگ کا فیصلہ کیا۔ وہ 3 دہائیوں تک ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹار رہے۔

انھوں نے 7 ٹائٹل حاصل کئے اور 21 ویسلمینیا میچز میں فتح حاصل کی۔

ٹرینڈنگ

مینو