بھارت نے مظالم اسرائیل سے سیکھے، صدر

محمد عثمان

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اسرائیل سے سیکھا۔ پاکستان آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔

اسلام آباد مں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، ہندو توا نظریئے پر عمل پیرا بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے۔ بھارت نے نہ صرف آبادی کا تناسب بدلنا بلکہ پیلٹ گن کا استعمال بھی اسرائیل سے سیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی قبضے کی وجہ سے ایک سال میں کشمیر کی معیشت کو 4 ہزار ارب ڈالر نقصان ہوا، کرفیو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی اقدامات غیرقانونی ہیں۔صدر نے عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ وادی میں پریس کیلئے دروازہ کھولے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی رہنماوں نے آج تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے، بھارتی اقدامات کشمیریوں کو پسند آتے تو اسے کرفیو لگانے کی ضرورت نہ پڑتی۔ انھوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے کشمیریوں کا ساتھ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

ٹرینڈنگ

مینو