یوم الحاق پاکستان: کشمیروں کا ساتھ دینے کا عہد

کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں کشمیریوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔

کشمیری عوام بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آج بھی جاری ہے اور صدائے احتجاج بلند کرنے والوں میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کا ساتھ دیتا رہے گا، یہ حق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے تسلیم کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیری ہندو توا نظریئے والی بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور انھیں ایک دن انصاف ضرور ملے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو