دورہ انگلینڈ : یونس خان بیٹنگ کوچ مقرر

سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین اور سابق کپتان کو دورہ انگلینڈ کیلئے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ یونس خان نے امید ظاہر کی کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ یونس خان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے یونس خان کو قد آور اور شاندار بیٹنگ ریکارڈ کا حامل کھلاڑی قرار دیا ، انھوں نے کہا کہ یونس خان کا تجربہ قومی ٹیم کیلئے اہم ثابت ہوگا۔

پی سی بی نے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ بھی مقرر کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو