یوسف رضا گیلانی اور آفریدی کو بھی کورونا

نغمان شاہ

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے خبرکی تصدیق کردی، انھوں نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور نیب نے ان کے والد کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

علی قاسم گیلانی نے لوگوں سے والد کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے، یوسف رضا گیلانی وبا کے دوران نیب آفس میں پیش ہوئے تھے۔

شاہد آفریدی نے کوڈ 19 سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی، ان کا کہنا ہے کہ جمعرات سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں درد ہورہا تھا، کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔

شاہد آفریدی نے کورونا سے متاثر ہونے کو بدقسمتی قرار دیا، لالہ نے رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں۔

بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد آفریدی کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے فلاحی کاموں میں مصروف تھے، انھوں نے مختلف شہروں کا دورہ کرکے راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا تھا۔

سابق کپتان نے اپنے مداحوں سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو