ظفر مسعود کے بھائی کا ویڈیو انٹرویو

فیض کوثر

کراچی طیارہ حادثے میں صرف 2 افراد معجزانہ طور پر بچ سکے، ان میں سے ایک بنک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود ہیں۔ زبرنیوز نے ان کے بھائی علی مسعود سے ایکسکلوسیو بات کی ہے جو اسپتال میں ان کے ساتھ ہیں، یہ ان کے کسی بھی اہلخانہ کا پہلا انٹرویو ہے ، آئیں دیکھتے ہیں علی مسعود اپنے بھائی کی صحت اور حادثے سے متعلق کیا کہتے ہیں۔

ظفر مسعود مقبول اداکار منور سعید کے بیٹے اور پاکستان کے معروف ترین بنکاروں میں سے ایک انور سعید کے بھتیجے ہیں۔

زبر نیوز نہ صرف طیارہ حادثے بلکہ ظفر مسعود سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔ زبر نیوز نے ان کے محفوظ رہنے کی خبر اور ویڈیو بریک کی تھی جو میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

کراچی: طیارہ حادثے کے زخمی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو ریسکیو کیا جارہا ہے.

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

ظفر مسعود کے عزیز و اقارب کراچی میں رہتے ہیں، وہ عید کے موقع پر رشتے داروں سے ملنے کیلئے کراچی آرہے تھے۔

طیارہ تباہ: بینک آف پنجاب کے صدر اسپتال منتقل

طیارہ تباہ: بینک آف پنجاب کے صدر اسپتال منتقل

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

ظفر مسعود کے عزیز اور ملک بھر کے عوام ہی نہیں دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی بھی ان کی صحت کیلئے دعا گو ہے۔ ظفر مسعود کے بارے میں نیک خواہشات کا ویڈیو پیغام 03322563200 پر واٹس ایپ کریں ادارہ اسے نیوز میں شامل کرلے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو