ظفرمسعود کو بچانے والے فرشتے ، ویڈیو

فیض کوثر

کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر کو جن افراد نے بچایا زبرنیوز نے انھیں ڈھونڈ نکالا، ماڈل کالونی میں جان پر کھیل کر ظفر مسعود کو بچانے والوں سے ملوا رہے ہیں ہمارے نمائندے فیض کوثر

ظفر مسعود کے ہاتھ اور ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا اور آپریشن کامیاب ہوچکا ہے۔  ان کے والد اور معروف آرٹسٹ منور سعید نے زبرنیوز کے نمائندے اعجاز امتیاز سے اپنے بیٹے کے بارے میں تفصیل سے بات کی تھی ، منور سعید نے بتایا تھا کہ طیارہ گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد چند منٹ کتنے بھاری گزرے تھے۔

ظفر مسعود جنوب ایشیا کے نامور ترین فلسفیوں میں سے ایک سید محمد تقی کے نواسے اور نامور بنک کار انور سعید کے بھتیجے ہیں۔ ان کے بھائی علی مسعود نے بھی زبرنیوز سے خصوصی بات کی تھی اور ظفر مسعود کو ریسکیو کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

زبر نیوز نہ صرف طیارہ حادثے بلکہ ظفر مسعود سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔ زبر نیوز نے ان کے محفوظ رہنے کی خبر اور ویڈیو بریک کی تھی جو میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

کراچی: طیارہ حادثے کے زخمی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو ریسکیو کیا جارہا ہے.

کراچی: طیارہ حادثے کے زخمی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو ریسکیو کیا جارہا ہے.

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

کراچی: طیارہ حادثے کے زخمی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو ریسکیو کیا جارہا ہے.

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

ظفر مسعود کے عزیز و اقارب کراچی میں رہتے ہیں، وہ عید کے موقع پر رشتے داروں سے ملنے کیلئے شہر قائد آرہے تھے۔

طیارہ تباہ: بینک آف پنجاب کے صدر اسپتال منتقل

طیارہ تباہ: بینک آف پنجاب کے صدر اسپتال منتقل

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

بنک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود دارالصحت اسپتال میں زیر علاج ہیں، ملک بھر کے عوام ہی نہیں دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی بھی ان کی مکمل صحت کیلئے دعا گو ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو