کراچی کی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑا ایکشن لے لیا۔

کراچی انتظامیہ صدر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حرکت میں آگئی، ایس او پیز کو نظرانداز کرنے پر زینب مارکیٹ اور گل پلازہ سیل کردیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق دکانداروں نے دکانوں میں سینیٹائزر رکھے تھے نہ ماسک اور گلووز پہننے ہوئے تھے، لوگوں کا ہجوم تھا اور مناسب فاصلے کی پابندی بھی نہیں کی جارہی تھی۔
Those PTI & TradersUnion who were sabotaging Lockdown & pressurised Govts to ease lockdown where are now when traders are not following SOPs ? Zainab Market Khi is sealed when they are not following SOP pic.twitter.com/MpQ3mB2jNV
— Javed Nayab Laghari (@JavedNLaghari) May 13, 2020
پولیس نے مارکیٹ جانے والی شاہراہ بند کردی گئی ، کارروائی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
#Karachi #Covid19: Zainab Market, International market, Victoria market sealed by Assistant Commissioner Sadar for violating SOPs set by #Sindh Govt. pic.twitter.com/rAXriz5PCM
— Furqan T. Siddiqui (@furqantsiddiqui) May 13, 2020
اسسٹنٹ کمشنر آصف چانڈیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ سٹی مال سمیت 4 بازار سیل کئے گئے ہیں، عوام ذمے داری کا مظاہرہ کریں اور خریداری کرتے ہوئے ہدایات نظر انداز نہ کریں