ماں پر تشدد کے ملزم کی ضمانت، ویڈیو

راولپنڈی پولیس نے ڈھوک علی اکبر میں بوڑھی ماں گلناز بی بی پر تشدد کے ملزم بیٹے ارسلان قریشی کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

پولیس حکام نے گلناز بی بی سے ملاقات کی اور انھیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، خاتون نے بھی ظالم بیٹے کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کو اپنا بیٹا قرار دیا۔

ارسلان نے تھانے میں اعتراف جرم تو کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ماں نے بیوی کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی اور تھوڑی سی دل آزاری ہوگئی۔

ضعیف ماں پر تشدد کے ملزم بیٹے اور اس کی بیوی نے عدالت سے عبوری ضمانت کرالی ہے،  عدالت نے دونوں کو 6 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے البتہ دونوں مقدمے میں شامل تفتیش رہیں گے۔

ارسلان قریشی کی یہ ویڈیو دن بھر سوشل میڈیا پر وائرل تھی ، ٹوئٹر صارفین گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن پولیس ملزم تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ اب ملزم عبوری ضمانت کراکے شامل تفتیش ہوگیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو